اے پی :بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت

   

اندرون ایک ماہ عمل آوری، وزیر ٹرانسپورٹ کا بیان
حیدرآباد 24 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ کی طرح آندھراپردیش حکومت نے آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت کا وعدہ کیا جس پر عمل اندرون ایک ماہ شروع ہوگا ۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ایم رام پرساد ریڈی نے کہاکہ انتخابی منشور میں آر ٹی سی بسوں میں خواتین کیلئے مفت سفر کی سہولت کا وعدہ کیا گیا تھا جس پر عمل میں حکومت سنجیدہ ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اندرون ایک ماہ وعدے پر عمل ہوگا ۔ حکومت نے آر ٹی سی اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے اسکیم پر عمل پر رپورٹ طلب کی ہے۔ عہدیداروں سے استفسار کیا گیا کہ مفت سفر سے آر ٹی سی پر کس قدر اضافی بوجھ عائد ہوگا۔ اسکیم پر عمل آوری سے قبل تلنگانہ اور کرناٹک میں عمل آوری کا جائزہ لیا جائے گا۔ عہدیداروں سے کہا گیا کہ وہ مفت سفر کی اسکیم کے رہنمایانہ خطوط طے کریں۔ 1