اے پی بھون کے قریب نوجوان کی لاش پائی گئی

   

نئی دہلی 11فروری (سیاست ڈاٹ کام ) نئی دہلی کے اے پی بھون کے قریب ریاست کے سریکاکلم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش پائی گئی۔یہ لا ش ایک ایسے وقت ملی ہے جب مرکز کی اے پی سے ناانصافی کے خلاف ا ے پی بھون میں وزیراعلی چندرابابونائیڈو ایک روزہ بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔اس لاش کا پتہ اے پی بھون کے اہل کاروں کو پیر کی صبح چلا جس کے بعد دہلی پولیس کو اس بات کی اطلاع دی گئی ۔پولیس کو معلوم ہوا کہ اس شخص کا تعلق اے پی کے ضلع سریکاکلم سے ہے ۔اس کے پاس سے سوسائیڈ نوٹ بھی ملا ۔قریب میں ہی ایک بوتل ،20روپئے کی نوٹ بھی پائی گئی ۔اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے رام منوہر لوہیا اسپتال منتقل کردیاگیا۔اس نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی تاہم اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔