اے پی جے عبدالکلام کی طرح ملک کا نام روشن کروں گا : ماسٹر محمد حسان علی، ساتویں جماعت کے طالبعلم کا انجینئرنگ طلبہ کو ٹیوشن 

,

   

حیدرآباد : بی ٹیک ، ایم ٹیک کے طلبہ کو ٹیوشن پڑھانے والا ۱۲؍ سالہ محمد احسان علی جو ساتویں جماعت کے طالب علم ہے انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کی طرح ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں ۔ حیدرآباد میڈیا پلس آڈیوٹوریم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد احسان علی ان خیالات کا اظہار کیا ۔ محمد

حسان علی حیدرآباد کے سعید آباد علاقہ میں انٹی گیرل فاؤنڈیشن اسکول کے ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ہے ۔ حال میں ہی میں انہیں پٹنہ میں افمی کنونشن میں انہیں تہنیت اور ایوارڈ پیش کیاگیا ۔ احسان علی کے والد محمد صادق علی کو پیشہ سے سیول انجینئر ہیں ۔ انہوں نے ایک انجینئرنگ طلبہ کیلئے ایک انسٹیٹوٹ قائم کیا جہاں کئی کئی انجینئرنگ کے طلبہ کو مفت کوچنگ دی جاتی ہے۔ محمد حسان علی یہیں پر ۳۰؍انجینئرنگ طلبہ کو ٹیوشن دیتے ہیں ۔

YouTube video