اے پی : سات وائس چانسلرس کے تقرر کیلئے اعلامیہ جاری

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد/31 اگسٹ، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں سات یونیورسٹیوں میں مخلوعہ وائس چانسلرس عہدوں پر تقررات عمل میں لانے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ شری پدماوتی مہیلا یونیورسٹی تروپتی، ننیا (راجہ مہیندرا ورم ) ناگر جنا یونیورسٹی ( گنٹور ) کرشنا ( مچھلی پٹنم ) سری وینکٹیشورا یونیورسٹی تروپتی، آندھرا پردیش یونیورسٹی ( وشاکھاپٹنم ) ویمنا یونیورسٹی ( کڑپہ ) میں مستقل وائس چانسلر کا تقرر عمل میں لانے درخواستیں طلب کی گئیں۔ درخواستیں پیش کرنے 20 یوم کی مہلت دی گئی ۔ باصلاحیت، دیانتدار اور خدمات کا جذبہ رکھنے والوں کو وائس چانسلر مقرر کرنے کا حکومت نے اعلامیہ میں اظہار کیا ۔