اے پی سے 53 اسپیڈ بوٹس حیدرآباد پہنچ گئے

,

   

حیدرآباد : شہر حیدرآباد میں شدید بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظر حکومت نے پڑوسی ریاست آندھراپردیش سے 53 اسپیڈ بوٹس (کشتیاں) حاصل کی ہیں ۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ کی جانب سے شہر حیدرآباد اور اُس کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں آئندہ کچھ دنوں کیلئے شدید بارش کی پیش قیاسی اور احتیاطی برتنے کے اعلان کے بعد پڑوسی ریاستوں سے اسپیڈ بورٹس حاصل کرلی گئی ہیں اور آج صبح بذریعہ ڈی سی ایم ویان اور بذریعہ ٹرکس ان کشتیوں کو شہر منتقل کیا گیا ہے ۔ اسپیڈ بورٹس کا استعمال ناگہانی صورتحال میں سیلاب زدہ علاقوں میں کیا جائے گا تاکہ راحت کاری کام تیزی سے انجام دیئے جاسکیں اور متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کو بروقت نکالا جاسکے ۔ تلنگانہ حکومت نے کرناٹک سے بھی اسپیڈ بورٹس طلب کئے ہیں اور وہ بھی اندرون 2 دن شہر پہنچنے کی امید ہے ۔ واضح رہے کہ موجودہ سیلاب کی صورتحال میں این ڈی آر ایف کے علاوہ فوجی کشتیوں کے ذریعہ راحت کاری کام انجام دیئے جارہے ہیں ۔