حیدرآباد11دسمبر(یواین آئی)اے پی میں انگریزی میڈیم اسکولس کے مسئلہ پر ریاستی اسمبلی میں آج گرما گرم مباحث ہوئے ۔تلگودیشم کے رکن بُچیا چودھری نے سرکاری اسکولس میں پرائمری سطح میں تلگو زبان پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ وائی ایس آرکانگریس کے ارکان اسمبلی نے تمام سرکاری اسکولس میں انگریزی میڈیم کو متعارف کرنے حکومت کے فیصلہ کی حمایت کی۔ انگریزی میڈیم متعارف کرنے حکومت کے قدم کی مخالفت کرتے ہوئے سابق وزیراعلی و اپوزیشن لیڈر این چندرا بابو نائیڈو نے یاد دہانی کروائی کہ وزیراعلی جگن موہن ریڈی کے تلگو روزنامہ ساکشی نے انگریزی میڈیم متعارف کرنے کی مخالفت اس وقت کی تھی جب تلگودیشم کے دور حکومت میں انگریزی میڈیم کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا تھا۔انہوں نے دعوی کیا کہ انگریزی کے ساتھ ساتھ تلگوبھی اہم ہے ۔ جگن نے انگریزی میڈیم پر طنزیہ ریمارکس پر چندرابابونائیڈو پرنکتہ چینی کی۔