اے پی میں ایس ایس سی امتحان منسوخ ‘ تمام طلبا پروموٹ

,

   

امراوتی ۔ حکومت آندھرا پردیش نے آج ریاست میں ایس ایس سی امتحانات کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ تمام طلبا کو پروموٹ کردیا جائیگا ۔ ریاستی وزیر تعلیم اے سریش نے کہا کہ حکومت نے طلبا کی صحت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کیونکہ ریاست میں کورونا وائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے امتحانات منعقد کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور تیاریاں بھی کردی گئیں لیکن یہ احساس ہوا کہ انتظامات کافی نہیں ہیں اس لئے امتحانات کی تنسیخ اور طلبا کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اے پی : انٹرسپلیمنٹری امتحان بھی منسوخ ‘ تمام طلبا پروموٹ
امراوتی ۔ حکومت آندھرا پردیش نے ریاست میںانٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحان بھی منسوخ کردئے ہیں اور انٹر سال اول و دوم کے تمام طلبا کو پروموٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر تعلیم اے سریش نے آج ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا اور بتایا کہ سپلیمنٹری امتحان نہیں ہونگے ۔