اے پی میں ایمبولنس گاڑیوں کا آغاز راج دیپ سردیسائی کی مبارکباد

   

حیدرآباد ۔ سرکردہ صحافی راج دیپ سردیسائی نے کورونا وائرس وبا کی روک تھام اورمریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لئے حکومت اے پی کی جانب سے آج بڑے پیمانہ پر ایمبولنس گاڑیوں کے آغاز پر ریاستی حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹ پر اپنے پیام میں ریاستی حکومت کے اس اقدام کی ستائش کی۔سردیسائی نے کہا کہ جنوبی ہند کی ریاستیں کورونا کوکنٹرول کرنے میں دیگر سے ایک قدم آگے ہیں۔ اے پی نے 1088ایمبولنس گاڑیوں کا آغاز کیا ہے جن میں موبائل کلینکس بھی ہیں تاکہ ریاست کے ہر گھر میں جانچ کی جاسکے ۔
ان کو لوکل ہیلت سنٹرس، ڈاکٹرس سے بھی مربوط کیاگیا ہے ۔انہوں نے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی اس خصوص میں ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ دیگر بھی ان کی تقلید کریں گے ۔