اے پی میں زکا وائرس کاایک مشتبہ معاملہ

   

حیدرآباد۔19ڈسمبر ( یواین آئی ) آندھراپردیش نیلورمیں پانچ سالہ لڑکے کا زکاوائرس کا معائنہ کیا گیا ۔ وینکٹاپورم گاوں کے لڑکے کا خون کا نمونہ تصدیق کیلئے پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کو بھیجا گیا ۔نیلور کے کلکٹر او آنند نے بتایا کہ مقامی لیبارٹری میں زیکا وائرس کا شبہ ہونے کے بعد لڑکے کو بہترعلاج کیلئے چینائی منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشتبہ کیس ہے ، لیکن ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ ہم نے نمونے این آئی وی بھیج دیئے ہیں ۔ کلکٹر نے کہا کہ صحت کے اقدامات کئے گئے ہیں جن میں ہیلت کیمپ کا انعقاد شامل ہے ۔آنند نے عوام کو یقین دلایا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ریاپڈ رسپانس ٹیمیں موجود ہیں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ یہ منفی یا مثبت ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لڑکے کی سفری تاریخ نہ ہونے سے ضلعی انتظامیہ کو زیکا انفیکشن ہونے کی امید نہیں ہے ۔