اے پی میں مجالس مقامی کے انتخابات کی منسوخی جائز

   

ضابطہ اخلاق سے فی الفور دستبرداری کی ہدایت ، سپریم کورٹ کی ہدایت
نئی دہلی۔/18 مارچ، ( این ایس ایس ) سپریم کورٹ نے آندھرا پردیش اسٹیٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے مجالس مقامی کے انتخابات کو ( کورونا وائرس کے پیش نظر ) 6 ہفتوں تک ملتوی کرنے کے فیصلہ کو درست قراردیا اور کہا ہے تاہم اس کے ساتھ کہا کہ ریاست میں نافذ ضابطہ اخلاق سے فی الفور دستبرداری اختیار کی جائے تاکہ فلاحی اسکیمات اور پروگراموں پر حکومت مزید پیشرفت کرسکے۔ سپریم کورٹ نے حکومت آندھرا پردیش کی طرف سے ریاستی الیکشن کمیشن کے احکام کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کردہ درخواست پر سماعت کے بعد یہ ہدایت جاری کی۔ الیکشن کمیشن نے مجالس مقامی کے انتخابات کو چھ ہفتوں تک ملتوی کردیا تھا۔