اے پی میں کورونا کے 3,963 نئے پازیٹیو کیس ‘ ایک دن میں 52 اموات

,

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں ایک دن میں کورونا کے اب تک کے سب سے زیادہ 3,963 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور ایک دن میں جملہ 52 کورونا اموات ہوئی ہیں۔اموات کی تعداد بھی ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جو تازہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں ان میں کوئی بھی کیس کسی دوسری ریاست کا نہیں ہے بلکہ تمام مقامی ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آج جملہ 52 اموات ہوئی ہیں۔ اب تک ریاست میںاس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 586 ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں جملہ 23,872 کورونا ٹسٹ کئے گئے ہیں اور 3,963 نمونوں کا نتیجہ مثبت رہا ہے ۔ صرف ایک ضلع مشرقی گوداوری سے 994 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کرنول سے 550 کیس رپوٹ ہوئے ۔ کرنول کے جملہ متاثرین کی تعداد 5,681 تک جا پہونچی ہے ۔