حیدرآباد۔یکم فروری، ( سیاست نیوز) کورونا کیسوں میں اضافہ کے جاریہ رجحان کو دیکھتے ہوئے آندھرا پردیش حکومت نے نائیٹ کرفیو میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ آندھرا پردیش میں 18 جنوری سے 31 جنوری تک نائیٹ کرفیو نافذ کیا گیا تھا لیکن کورونا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے 14 فروری تک توسیع کردی ہے۔ پرنسپل سکریٹری ہوم کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق رات 11 بجے سے دوسرے دن صبح 5 بجے تک نائیٹ کرفیو نافذ رہے گا۔ اسی دوران چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کوویڈ قواعد پر سختی سے عمل آوری کی ہدایت دی۔ چیف منسٹر نے دن کے اوقات میں بھی عوامی مقامات اور تجارتی اداروں میں کوویڈ قواعد پر عمل آوری کی ہدایت دی ہے۔ ریاست میں کورونا کیسس میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اضافہ ہوا ہے تاہم حکومت نے تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ر