اے پی ‘ ویجلنس انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کی ذمہ داری بھی ہریش کمار گپتا کے سپرد

   

حیدرآباد 22 ۔ جولائی ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش ڈی جی پی ہریش کمار گپتا نے اہم ویجلنس انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کو اپنے ماتحت رکھنے کا وعدہ پورا کیا ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو حکومت ڈی جی پی کے دباؤ کے آگے جھک گئی ہے جو مبینہ طور پر ریڈ بک سازش کو نافذ کررہے ہیں ۔ انہوں نے ڈائرکٹر جنرل سطح کے سینئیر آئی پی ایس افسران کے اعتراضات کو نظر انداز کردیا ۔ ہریش کمار گپتا کو مکمل اضافی ذمہ داریوں کے ساتھ ویجلنس انفورسمنٹ محکمہ کا ڈی جی مقرر کیا گیا ۔ اس عہدہ کیلئے جو ریاست کا سب سے بڑا تیسرا عہدہ ہے کچھ عرصے سے تنازعہ چل رہا تھا ۔ ڈی جی پی نے اس عہدہ کو اپنے پاس رکھنے کا ارادہ کیا تھا اور اسے پورا بھی کیا ۔ ڈی جی پی گپتا کا ارادہ ویجلنس محکمہ ، فائر اور سی آئی ڈی محکموں کو آئی جی سطح کے افسران کے ساتھ منظم کرنا ہے جو ان کے حق میں ہیں ۔ سینئیر آئی پی ایس افسران چند دنوں سے اس تجویز پر اعتراضات کر رہے ہیں اور ڈی جی پی کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے ۔ افسران نے ڈی جی پی کو قواعد کے برعکس ویجلنس انفورسمنٹ محکمہ کا مقرر نہیں کیا جانا چاہئے ۔ اس تناظر میں ڈی جی پی گپتا نے حکومت پر دباؤ ڈالا اور چندرا بابو نائیڈو اور لوکیش کو اس عہدہ کو ڈی جی پی کے حق میں کرنا پڑا جس کے بعد ڈی جیز جو مخالفت کررہے تھے ان کے منصوبوں و امیدوں پر پانی پھر گیا جو اس عہدہ کے خواہش مند تھے ۔ اس عہدے کے سونپے جانے کے بعد آئی پی ایس افسران کا اگلا قدم کیا ہوگا آندھرا پردیش پولیس محکمہ میں دلچسپی پیدا کیا ہوا ہے ۔۔ ش