حیدرآباد ۔ 11 ستمبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش ریاستی قانون ساز کونسل کیلئے نومنتخبہ ارکان کونسل کو صدرنشین آندھراپردیش ریاستی قانون ساز کونسل جناب محمد احمد شریف نے عہدہ و رازداری کا حلف دلایا۔ کونسل کیلئے گذشتہ دنوںتین وائی ایس آر کانگریس ارکان اسمبلی مسرس شیخ محمد اقبال، ایم وینکٹ رمنا اور رام کرشنا ریڈی کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے نومنتخب رکن قانون ساز کونسل جناب شیخ محمد اقبال نے قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر اپنے عہدہ و رازداری کا عہد لیا جبکہ مسز ایم وینکٹ رمنا اور رام کرشناریڈی نے بھگوت گیتا پر عہدہ و رازداری کا حلف لیا اور اس طرح تینوں ارکان قانون ساز کونسل نے اپنے عہدوں کی ذمہ داری سنبھال لی۔