اے پی کی طالبہ امریکہ میں سڑک حادثہ میں ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی طالبہ امریکہ میں سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق آندھرا پردیش کے این ٹی آر ضلع کے ابراہیم پٹنم منڈل کے مولپاڈو گاؤں کی اٹلوری پرسنا جو اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ گئی جہاں وہ نیویارک میں مندر جانے کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کار میں روانہ ہوئی ۔ ٹریفک سگنل پر ان کی کار رکی ہوئی تھی اس دوران ایک تیز رفتار کارنے ان کی کار کو ٹکر دیدی ۔ جس میں پرسنا اور اس کی ایک ساتھی بھی ہلاک ہوگئی اور ان کا ایک ساتھی شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔ پرسنا نے حال ہی میں پیس یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلی تھی اور وہ ملازمت کی تلاش میں تھی ۔ پرسنا کی موت کی خبر کے ساتھ ہی اس کے اہل خانہ میں غم کا ماحول چھا گیا ۔۔ ش a/b