اے پی کے ضلع چتور میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

   

حیدرآباد16 نومبر(یواین آئی)آندھراپردیش کے ضلع چتور ضلع کے پالمانیرو علاقہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے مقامی لوگ خوفزدہ ہوگئے ۔مقامی افراد نے بتایا کہ ضلع کے گنگاورم منڈل میں بیشتر علاقوں میں 15 منٹ کے وقفہ میں 3 بار زلزلے کے یہ ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
زلزلوں کی پیمائش کرنے والے محکمہ نے ہنوز اس کی توثیق نہیں کی ہے ۔