اے پی کے محکمہ صنعت کے ملازمین ایک ہفتہ تک ہوم کورنٹائن

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/9جون، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں محکمہ انڈسٹریز و کامرس کے ملازمین کو 8 تا 14 جون ایک ہفتہ تک ہوم کورنٹائن کی اجازت دی گئی ہے۔ محکمہ کے ایک ملازم میں کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد اعلیٰ عہدیداروں نے تمام ملازمین کو ایک ہفتہ تک گھر سے کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسپیشل چیف سکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس آر کے ولاوین نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو اس مدت کے دوران فون کالس پر دستیاب رہنا چاہیئے اور جب کبھی ضرورت پیش آئے انہیں متعلقہ سکریٹری یا سینئر عہدیداروں کے پاس پیش ہونا پڑے گا۔ واضح رہے کہ آندھرا پردیش میں تلنگانہ کی طرح دن بہ دن کورونا کے کیسس میں اضافہ ہورہا ہے۔ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کے دفتر میں کورونا پازیٹیو کیسس منظر عام پر آئے ہیں۔