امراوتی 4 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت آندھرا پردیش نے ملک کی 13 ریاستوں میں پھنسے ہوئے چھ لاکھ تلگو مزدورںو کو واپس لانے کیلئے نو خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی وزیر صحت اے کالی کرشنا سرینواس نے کہا کہ خصوصی قرنطینہ مراکز بھی ان کیلئے تیار کئے گئے ہیں کیونکہ ان کی واپسی کے بعد انہیں یہاں رکھا جائیگا ۔ وزیر صحت نے کہا کہ حکومت آندھرا پردیش میں پھنسے ہوئے دوسری ریاستوں کے 12,794 مزدوروں کو بھی ان کے آبائی مقامات کو بحفاظت روانہ کرنے اقدامات کر رہی ہے ۔
