اے پی کے ملازمین کو عبوری راحت

   

امراوتی ۔ 6 ۔ جولائی : ( این ایس ایس) : آندھرا پردیش کے سرکاری ملازمین کیلئے آج وائی ایس جگن موہن ریڈی حکومت نے اپنے تازہ ترین اقدام کے طور پر ایک سرکاری حکمنامہ کو منظوری دی ہے ۔جس کے ذریعہ ریاستی ملازمین کو یکم جولائی سے 27 فیصد عبوری راحت فراہم کی جائیگی ۔ ملازمین یونینوں نے چیف منسٹر سے ملاقات میں اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا ۔جگن موہن ریڈی نے 27 فیصد عبوری راحت کا یقین دلایا تھا ۔۔