حیدرآباد۔ اے پی کے نئے چیف سکریٹری آدتیہ ناتھ نے آج وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی سے آج صبح خیرسگالی ملاقات کی۔ڈی جی پی گوتم سوانگ کے ساتھ انہوں نے تاڑے پلی میں واقع کیمپ آفس پہنچ کر جگن سے ملاقات کی اور اس عہدہ پر ان کو مقرر کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا۔موجودہ چیف سکریٹری نیلم سہائے اس ماہ کی 31تاریخ کو اپنے عہدہ سے سبکدوش ہورہی ہیں۔اسی روز آدتیہ ناتھ ریاست کے نئے چیف سکریٹری کی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔آدتیہ ناتھ کی پیدائش 1961میں ہوئی تھی۔ان کا تعلق بہار سے ہے ۔ وہ جون 2021کو اپنی اس نئی ذمہ داری سے سبکدوش ہوں گے ۔