حیدرآباد19 نومبر(یواین آئی) اے پی کے قابل تجدید توانائی کے وسائل کے محکمہ (نیڈکیپ)نے سرکاری ملازمین کو الیکٹرک ٹووہیلر گاڑیاں فراہم کرنے اسکیم شروع کی ہے ۔ گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کیے گئے ہیں۔ بینک آف بڑودہ، ایپ کاب اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنانس کمپنی اس میں مالی مدد فراہم کرے گی۔