اے پی کے چیف سکریٹری سمیر شرما کی حالت اچانک بگڑ گئی

   

حیدرآباد ۔3 ۔ نومبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے چیف سکریٹری سمیر شرما کی طبیعت آج اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں ہاسپٹل سے رجوع کردیا گیا ۔ سمیر شرما بینک حکام کا جائزہ اجلاس منعقد کر رہے تھے کہ اجلاس میں اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ ہاسپٹل میں چیف سکریٹری کو فوری طبی امداد دی گئی۔ حال میں سمیر شرما کا حیدرآباد میں عارضہ قلب کا علاج کیا گیا تھا اور انہوں نے سرکاری کام کاج میں شرکت کی۔ آج ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ۔ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے چیف سکریٹری کی صحت پر معلومات حاصل کی ۔ ر