اے پی گیس سانحہ،اعلی اختیاری کمیٹی کی جانچ

   

حیدرآباد7جون(یواین آئی)اے پی کے وشاکھاپٹنم کی ایل جی پالی مرس کمپنی میں حال ہی میں ہوئے گیس کے اخراج کے معاملہ جس میں بعض افراد کی موت ہوگئی تھی اور کئی متاثر ہوگئے تھے ،کے معاملہ کی جانچ وشاکھاپٹنم میں اعلی سطحی کمیٹی کی جانب سے دوسرے دن بھی کی گئی۔اس کمیٹی کے اراکین نے گیاس سے متاثرہ علاقوں کے عوام،مختلف جماعتوں کے لیڈروں سے ملاقات کی۔اس کمیٹی کے اجلاس میں متاثرہ 21افراد نے شرکت کی۔ان کے آدھار کارڈس کی جانچ کے بعد پولیس نے ان کو اجلاس کے مقام پر جانے کی اجازت دی۔