اے پی ۔ تلنگانہ سرحد پر برہم مسافرین کا پولیس پر حملہ

   

Ferty9 Clinic

امراوتی ۔ /27 مارچ ( پی ٹی آئی ) کورونا وائرس لاک ڈاون کی وجہ سے اے پی ۔ تلنگانہ سرحد پر پھنسے ہوئے برہم مسافرین کے ایک گروپ نے کل رات دیر گئے وڈا پلی چیک پوائنٹ پر پولیس پر سنگباری کی ۔ اس کے نتیجہ میں ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس آندھرا پردیش گوتم سوانگ نے کہا کہ یہ مسافرین ریاست میں داخلہ نہ ملنے سے چیک پوسٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ برہمی کے عالم میں انہوں نے پولیس پر ہجوم کی شکل میں حملہ کردیا ۔