باؤنڈ نیوزی لینڈ ٹیم کے چوتھے کوچ مقرر

   

ویلنگٹن : سابق فاسٹ بولر شین باؤنڈ کو متحدہ عرب امارات میں منعقدشدنی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کے چوتھے کوچ کیلئے ٹیم میں طلب کیا گیا ہے اور وہ آئی پی ایل کے مابقی سیزن میں ممبئی انڈینس کی خدمات انجام دینے کے بعد قومی ٹیم میں شامل ہوں گے ۔ ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کے خلاف کھیلی جانے والی تین مقابلوں کی ٹی 20 سیریز کے دوران بھی باؤنڈ نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ رہیں گے ۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ باؤنڈ کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ باؤنڈ کو ہمارے ماحول میں آنے کے بعد ضروریات کو سمجھنے میں آسانی ہوگی ۔