بائیڈن اور کملا کے بیانات سے متاثر ہوکر مشتبہ شخص ویسٹ پام بیچ آیا، ٹرمپ

   

واشنگٹن : امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر جو بائیڈن اور کملا ہیرس کی جانب سے ان کے خلاف بیان بازی سے متاثر ہوکر ملزم ریان ویزلی روتھ ویسٹ پام بیچ آیا تھا تاکہ ان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کرسکے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ڈیموکریٹس کی بیان بازی ہی ان پر گولیاں چلوا رہی ہے، وہ ملک کو بچانا چاہتے ہیں اور یہ جو بائیڈن اور کملا ہیں جو ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر تباہ کررہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بندوق بردار شخص 12 گھنٹے تک سکستھ ہول کے قریب درختوں میں چھپا رہا اور پھر اپنی کلاشنکوف کا رخ گالف کورس کی جانب کردیا جہاں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور انکے مہمان کھیل میں مصروف تھے۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے چلنے والے سیکرٹ سروس ایجنٹ نے ملزم روتھ کی بندوق کی نال دیکھتے ہی ملزم پر فائرنگ کی تھی جس پر روتھ بغیر فائرنگ کیے ہی فرار ہوگیا تھا۔ دوسری جانب ہیرس والز انتخابی مہم کے کوچیئرمین سینیٹر کرسٹوفر کونز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دعویٰ کو یکسر مسترد کردیا ہے کہ ڈیموکریٹس کی بیان بازی ان پر گولیاں چلوارہی ہے