بائیڈن نے قومی سلامتی کی تاریخ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کے ساتھ سالانہ بجٹ جاری کیا

,

   

واشنگٹن۔امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز 5.8ٹریلین کے سالانہ بجٹ کی تجویز پیش کی ہے جس کو ملک کی قومی سلامتی کی تاریخ میں سب سے بڑی سرمایہ کار قراردیا جارہا ہے۔

دوسری سالانہ بجٹ کی نقاب کشائی میں بائیڈن نے کہاکہ بجٹ اقدار کے بیانات ہوتے ہیں اور مذکورہ بجٹ جو میں آج جاری کررہاہوں اس میں واضح پیغام یہ ہے کہ ہمارے پاس مالیاتی ذمہ داری‘ حفاظت اور سلامتی گھر میں دنیا بھر میں کافی اہمیت کی حامل ہے‘ اورسرمایہ کاری ہماری مساوی ترقی کو جاری رکھنے اور ایک بہتر امریکہ کے لئے ضروری ہے۔

انہو ں نے کہاکہ انتظامیہ اس سال وفاقی خسارے کو 1.3ٹریلین امریکی ڈالرسے زیادہ کم کرنے کی راہ پر گامزن ہے‘ گذشتہ انتظامیہ کے آخری سال کے مقابلے نصف خسارے کوکم کرکے امریکی تاریخ میں ایک سال کے اندر سب سے خسارے کی سب سے بڑی کمی کو پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ میری انتظامیہ کی وبائی امراض پر قابوپانے او رمعیشت کونیچے سے اوپر اور درمیان تک بڑھانے کی حکمت عملی کا براہ راست نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ میرا بجٹ اس پیش رفت کو جاری رکھے گا‘ اقتصادی ترقی کی حمایت جاری رکھ کر خسارے کو مزید کم کرے گا‘ جس سے محصولات میں اضافہ ہوا ہے اور اس بات کو یقینی بنایاجائے گاکہ ارب پتی اور بڑی کارپوریشنوں اپنا منصفانہ حصہ ادا کریں۔

بائیڈن نے کہاکہ وہ امریکی قومی سلامتی کی تاریخ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کی مانگ کررہے ہیں‘ اس بات کویقینی بنانے کے لئے درکار فنڈ کے ساتھ اسکی فوج دنیا کی بہترین تیار‘بہترین تربیت یافتہ اور بہترین تمام سہولتوں سے لیز فوج رہے۔

بائیڈن نے کہاکہ اس کے علاوہ میں یوکرین کی معیشت میں پوتن کے یوکرین کے خلاف جارحیت کے جواب میں جبری سرمایہ کاری کو جاری رکھنے کی مانگ کررہاہوں۔