بائیڈن نے پوتن سے ملاقات کا امکان قبول کیا

   

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے امکان کو تسلیم کیا ہے ۔وائٹ ہاؤس نے ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے ۔منگل کو جب بائیڈن سے روسی صدر کے ساتھ 10 جنوری کو ملاقات کے امکان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم دیکھیں گے ۔یہ ملاقات 12 جنوری کو ہونے والے روس ناٹو اجلاس سے پہلے ہو گی۔امریکہ اور روس کے درمیان 10 جنوری کو ہونے والی ملاقات میں یوکرین کی موجودہ صورتحال اور ہتھیاروں کے کنٹرول پر بات چیت کا امکان ہے ۔