بائیڈن نے کشمیری نژاد سمیرا فضلی کو قومی معاشی کونسل کے لئے کیا تقرر

,

   

نیویارک۔سمیرا فضلی جس کی خاندانی جڑیں کشمیر سے وابستہ ہیں کا نام ہند امریکی نمائندوں میں شامل ہوگیا ہے جو امریکی صدر جو بائیڈن کی اے ٹیم کا حصہ ہیں۔ فضلی کو نیشنل اکنامک کونسل کے ڈپٹی ڈائرکٹر کے طور پر تقررکیاگیاہے۔

نئے انتظامیہ کے جائزہ لینے سے کچھ دن قبل ہی فضلی کی پروفائل وائٹ ہاوز کے سینئر اسٹاف برائے بائیڈن منتقلی ویب سائیڈ پر شائع کردی گئی تھی۔ مجوزہ انتظامیہ میں شامل ہونے والے ایک درجن سے زائد ہند امریکی نژاد نمائندوں یا تقرر کئے جانے والے سینئر سطح کے عہدوں میں وہ شامل ہوگئی ہیں۔


سمیرا فضلی کا پیشہ وارانہ کام
اس ہفتہ ک اوائل میں بائیڈن منتقلی ٹیم نے فضلی کے تعارف اور ان کے بائیڈن ٹیم میں شامل ہونے سے قبل کے پیشہ وارانہ کام پر مشتمل موٹا پراگرف تحریر کیاہے۔

فضلی نے فیڈرل ریزور بینک برائے اٹالنٹا میں انہوں نے معاشی او رکمیونٹی ترقی کے کاموں کی ڈائرکٹر کے طور پر خدمات انجام دئے ہیں۔

اوبا ما بائیڈن انتطامیہ میں فضلی نے وائٹ ہاوز قومی معاشی کونسل میں سینئر پالیسی مشیر کے طورپر خدمات انجام دئے ہیں اس کے علاوہ سینئر مشیر کے طور پر امریکی ٹریژری محکمہ فینانس اور عالمی امور دونوں میں خدمات انجام دئے ہیں۔

اس سے قبل یل لاء اسکول میں وہ کلینکل لکچرر کے طو رپر بھی خدمات انجام دئے ہیں۔ حقیقی طورپر بفالو سے تعلق رکھنے والی فضلی اب جارجیا میں اپنے شوہر اور تین بچوں کے ساتھ مقیم ہیں۔ یل لاء اسکول اورہارورڈ اکالج سے فضلی نے گریجویٹ کیاہے۔

سمیرا فضلی کشمیر میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر جوڑے محمد یوسف فضلی اور رفیقہ فضلی کی بیٹی ہیں‘ جو گوجوارا علاقے سے تعلق رکھتے تھے۔