واشنگٹن : امریکی صدر بائیڈن ممکنہ طور پر آئندہ چند ہفتوں میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ اسی دورے کے فیصلے سے قبل اوپیک نے دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں تیل کی پیدوار بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے یمن میں گزشتہ آٹھ برس سے جاری لڑائی میں سیزفائر میں توسیع کے سعودی اعلان کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔ حکام کے مطابق بائیڈن رواں ماہ کے اختتام پر سعودی عرب جائیں گے، تاہم اس بابت حتمی تفصیل ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔