بائیڈن کا مجھے پاگل کہنا سراسر بدتمیزی: پوتن

   

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کی جانب سے انہیں “پاگل” قرار دینے کا مذاق اڑایا اور ان کیلئے توہین آمیز گفتگو کی۔ پوتن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن سے روس کیلئے زیادہ موزوں امریکی صدرثابت ہوں گے۔پوتن نے ایک روسی ٹیلی ویڑن صحافی کو بتایا کہ بائیڈن “میرا نام نہیں لیں گے میرا ‘وولودیا (روسی میں ولادیمیر کا نک نیم سا نام) نہیں لیا۔ بہت اچھا شکریہ، آپ نے میری بہت مدد کی’جمعرات کو پوتن نے کہا کہ بائیڈن نے گذشتہ ہفتے اپنے بیانات نے انہیں “پاگل” قرار دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بجائے بائیڈن کو امریکہ کے صدر کے طور پر ترجیح دیتے ہیں۔پوتن نے مزید کہا کہ بائیڈن کا بیان واضح کرتا ہے کہ کریملن انہیں مستقبل میں امریکہ کے صدر کے طور پر کیوں ترجیح دیتا ہے۔
پوتن نے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ہم کسی بھی صدر کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ بائیڈن روس کیلئے زیادہ ترجیحی صدر نہیں ہیں۔ایک رپورٹر کے پوچھے جانے پر کہ کیا بائیڈن کے تبصرے “بے وقوفانہ” تھے پویتن نے جواب دیا ’ہاں‘۔