بائیڈن کا پوٹن کو جنگی مجرم کہنے پر روس کا سخت ردعمل

   

ماسکو : رو س نے امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے روسی صدر پوٹن کو ’جنگی مجرم‘ کہنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور اسے ’ناقابل قبول اور ناقابل معافی‘ قرار دیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے خیال میں ولادیمیر پوٹن ایک جنگی مجرم ہیں۔ ولادیمیر پوٹن کے پریس سیکرٹری دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ماسکو سمجھتا ہے کہ یہ بیان ناقابل قبول اور ناقابل معافی ہے اور یہ کہ یہ بیان بازی ایک ایسے ملک کا سربراہ کررہا ہے جس کے بموں سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔