واشنگٹن : بائیڈن انتظامیہ کے دو اہلکاروں نے جمعرات کو بتایا کہ صدر جو بائیڈن روسی حملے کے خلاف یوکرین کی مدد کے لیے کانگریس سے اضافی 33 ارب ڈالر مانگیں گے۔اس کے علاوہ 8 ارب 50 کروڑ ڈالر معاشی امداد کے لیے ہے تاکہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی حکومت کے معاملات چل سکیں، اور تین ارب ڈالر خوراک اور شہریوں کی امداد اور دوسرے اخراجات کے لیے ہیں۔امداد کی نئی تجویز گذشتہ ماہ کانگریس کی جانب سے یوکرین اور مغربی اتحادیوں کے دفاع اور معاشی مدد کے لیے منظور کیے گئے 13 ارب 60 کروڑ ڈالر کے پیکج سے دوگنی ہے۔یہ امریکہ کی کیئف کو سہارا دینے کی بہت بڑی کوشش ہے۔