بائیڈن کی اسلحے سے متعلق قوانین سخت بنانے کی اپیل

   

واشنگٹن : امریکی صدر بائیڈن نے ملک میں ہتھیاروں سے متعلق قوانین سخت تر بنانے کی اپیل کی ہے۔ جمعرات کے روز قوم سے اپنے ایک جذباتی خطاب میں امریکی صدر بائیڈن نے ملکی کانگریس سے مطالبہ کیا کہ ملک میں آتشیں اسلحے سے جڑے تشدد اور ہلاکتوں کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کانگریس اس بابت موثر اقدامات میں ناکام رہتی ہے تو امریکی ووٹروں کو اس معاملے کو نومبر میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات میں مرکزی نکتہ بنا دینا چاہیے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ حملے کے لیے استعمال ہونے والی بندوقوں اور آتشیں اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کر دی جانا چاہیے۔