بائیڈن کی صدارت میں تعلقات متاثر نہیں ہونگے: سعودی وزیر خارجہ

   

ریاض : سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک توقع رکھتا ہے کہ جو بائیڈن کی صدارت میں دونوں ملکوں کے تعلقات بالکل متاثر نہیں ہوں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی آن آن پر بات کرتے ہوئے الجبیر نے آسے تاثرات کو رد کیا کہ بائیڈن کے دور صدارت میں واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات بگڑ سکتے ہیں۔