واشنگٹن :امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا ہے۔ جمعرات کی شام
Fox News
پر ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بائیڈن کے جیت جانے کی صورت میں وہ 3 ماہ سے زیادہ حکومت نہیں کر سکیں گے اور اس طرح بائیڈن کی نائب کملا ہیرس امریکہ کی صدر بن جائیں گی۔ٹرمپ کے انٹرویو سے چند گھنٹے قبل بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ انتخابات کے اختتام کے بعد سپریم کورٹ میں نشستوں میں توسیع کے حوالے سے اپنا موقف سامنے لائیں گے۔کانگرس میں ریپبلکن پارٹی کے ارکان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ 3 نومبر کو صدارتی انتخابات سے قبل جسٹس یمی کونی بیرٹ کے سپریم کورٹ میں پھر سے تقرر کو یقینی بنائیں گے۔