تاتھا گاتار ائے نے پلواماں دہشت گرد حملے کے پیش نظر کشمیریوں کے بائیکاٹ کو حق بجانب قراردینے کے لئے ریٹائرڈ کرنل کے حوالے پر مشتمل ٹوئٹ کیا۔
نئی دہلی۔میگھالیہ کے گورنر تاتھا گاتا رائے نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ایک نئے تنازعہ کو ہوا دیدی ہے۔ ایک ریٹائرڈ کرنل کا حوالہ دیتے ہوئے ‘ جس میں انہوں نے افیسر کی شناخت نہیں بتائی ‘ رائے نے کہاکہ ’’ وہ اس بات سے ’’ پوری طرح اتفاق‘‘ رکھتے ہیں کشمیری ٹریڈرس کا ملک کے مختلف حصوں اور ریاست کی سیاحت میں بائیکاٹ کیاجاناچاہئے۔
رائے نے ٹوئٹر پر لکھا کہ’’ انڈین آرمی کے ایک ریٹائرڈ کرنل کی اپیل‘ کشمیر گھومنے نا جائیں‘ اگلے دوسالوں کے امرناتھ نہیں جائیں۔ موسم میں سرما میںآنے والے کشمیری صنعت کاروں سے خریداری نہ کریں۔ کشمیری کی ہر چیز کا بائیکاٹ کریں۔
میں اس بات سے اتفاق کرتاہوں‘‘۔ رائے کے تبصرے نے ٹوئٹر جموں کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کو اپنا تیکھا ردعمل پیش کرنے پر مجبورکردیا۔
انہو ں نے کہاکہ’’ کشمیر ابیا کے متعلق چلنے والی یہ پرانی باتیں ہیں۔ ان میں آپ بھی وہیں ہو‘ تاتھا گاتا ‘ آپ کیوں نہیں ہماری ندیاں کااستعمال روک دیتے ہو جس سے آپ برقی کی پیدوار بھی کرتے ہیں‘‘؟۔
جموں کشمیر کے پلواماں میں پیش ائے دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر رائے کا یہ تبصرہ سامنے آیا ہے جس میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ایک دہشت گرد حملے کرتے ہوئے چالیس سے زائد جوانوں کو شہید کردیاتھا۔
پاکستانی نژاد دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے دعوی کیاہے کہ وہ مقامی نوجوان نے سی آر پی ایف کے جموں سے سری نگر جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا تھا جس میں2500جوان سفر کررہے تھے۔
رائے کے ٹوئٹ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے عبداللہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’ تاتھا گاتاکے جیسے کشمیریوں کے بغیر کشمیر چاہتے ہیں۔
وہ جلد ہی اس کا مشاہدہ کریں گے ہم سمندر میں چل رہے ہیں۔ وہ بات سب سے بہترہوگی جب انہیں پتہ چلے گا کہ وہ ایک دوسرے کے بغیر کے حالات کس طرح کے ہونگے؟‘‘۔