ممبئی۔ مسٹر اعجاز خان جس نے بائیکلہ اسمبلی حلقہ سے الیکشن میں قسمت آزما یا تھا‘ الیکشن میں شکست کے بعد ایک ویڈیومسیج شیئر کیا۔
مسٹر خان نے کہاکہ پانچ دن کے مختصر مہم کے باوجود انہوں نے 2000ووٹ حاصل کئے ہیں جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے اس کے علاوہ مبینہ طور پر کہاکہ مذکورہ ایم ایل اے کی سیٹ پر مقابلے کے لئے ایک کو 5-7کروڑ لاگنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر خا ن نے کہاکہ کیونکہ ان کے پاس اتنی رقم نہیں تھی اس کے لئے وہ الیکشن میں ان کے ساتھ کام کرنے والوں کو اکٹھا کرنے میں ناکام رہے ہیں

اس ویڈیو میں مذکورہ اداکار سے سیاست داں بننے والے نے اپنے فون نمبر پر پیش کیا اور لوگوں سے استفسار کیاکہ انصاف کے لئے اگر کسی کو مدد کی ضرورت ہے تو وہ ان سے لے سکتا ہے۔
یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ اعجاز خان چاہتے تھے کہ وہ اے ائی ایم ائی ایم کے ٹکٹ پر ممبرا اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کرنا چاہتے تھے مگر وہ پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے میں وہ ناکام رہے‘
انہوں نے بائیکلہ اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا۔یہاں پر یہ بھی قابل ذکر ہے کہ شیو سینا کے امیدوار نے بائیکلہ سیٹ پر جیت حاصل کی ہے