بابائے قوم مہاتما گاندھی کو بالی ووڈ کا خراج عقیدت

,

   

ممبئی: بابائے قوم مہاتماگاندھی کی 150ویں یوم پیدائش پر بالی ووڈکے کئی ادکاروں نے گاندھی جی کو سوشل میڈیا پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان نے ٹوئٹر پر پیغام ارسال کی او ر کہا کہ ”2اکٹوبر کو گاندھی جینتی ہے۔ گاندھی جینتی دھوم دھام سے منائیں۔ آخر کار گاندھی جی بابائے قوم ہیں۔ اور اسی کے ساتھ فٹ انڈیا پر دھیا ن دیں۔اور ہندوستان کو سوچھ بھارت منائیں۔“

اداکاری سے سیاست میں قدم رکھنے والے سنی دیول رکن پارلیمنٹ گرداس پور پنجاب نے ٹوئٹر پر گاندھی جینتی اور لال بہادر شاستری جی کی جینتی کی مبارکبادپیش کی۔ ان کے علاوہ فلم ڈائرکٹر مدھر بھنڈرکار، دیا مرزا، مادھوری ڈکشٹ نے بھی گاندھی جی کو خراج تحسین پیش کیا۔