بابری مسجد شہادت مقدمہ کو بند کردیا جائے : اقبال انصاری

,

   

ایودھیا ۔ /31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بابری مسجد مقدمہ کے مدعی اقبال انصاری نے بابری مسجد شہادت کے مقدمہ کو جلد از جلد بند کردینے کی بات کی ہے ۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد مقدمہ میں مزید مباحث نہیں چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس مقدمہ میں اپنا فیصلہ دیدیا ہے اور ہر کسی نے اس فیصلہ کو قبول کیا ہے ۔ اب اس کیس کو جاری رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت جو اس مقدمہ کی سماعت کررہی ہے وہ بھی اس کو عاجلانہ بند کرنے کیلئے کام کررہی ہے ۔ رام جنم بھومی ۔بابری مسجدپر اب کوئی تنازعہ نہیں ہونا چاہئیے ۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت بابری مسجد شہادت کے ملزمین کے بیانات /4 جون کو ریکارڈ کرنے والی ہے جن میں بی جے پی قائدین ایل کے اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی ، اوما بھاری اور دیگر شامل ہیں ۔