بابری مسجد شہادت کی آج برسی

,

   

پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے یوم غم کا اہتمام
ایودھیا میں سکیورٹی انتظامات ۔ جشن نہ منانے وی ایچ پی کا اعلان
ایودھیا 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مسلمانوں اور ہندوؤں کے مذہبی قائدین نے بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے موقع پر کہاکہ سپریم کورٹ نے ایودھیا تنازعہ کا فیصلہ سنادیا ہے۔ دوسری طرف پولیس کی جانب سے ایودھیا میں سکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ہندو تنظیموں کی جانب سے 6 ڈسمبر شوریا دیوس کے طور پر منایا جاتا تھا جبکہ مسلم تنظیمیں یوم سیاہ کے طور پر اس دن کو مناتے تھے۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہاکہ 6 ڈسمبر غم کے دن کے طور پر منایا جائے گا لیکن یہ انفرادی ہوگا۔ وشوا ہندو پریشد نے بھی شوریا دیوس نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرسنل لاء بورڈ کے ظفر یاب جیلانی نے کہاکہ گزشتہ سال کی طرح یوم غم منایا جائے گا لیکن اس کا اہتمام کرنا یا نہ کرنا انفرادی طور پر ہوگا۔ وی ایچ پی کے ترجمان شرد شرما نے کہاکہ اس موقع پر کوئی عوامی جلسہ نہیں ہوگا۔ مختلف منادر میں مٹی کے چراغ جلائے جائیں گے۔ ہندو مذہبی قائدین کا کہنا ہے کہ سچ کی فتح ہوئی ہے، اب جشن مناننے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔