بابری مسجد کی برسی پر سیکورٹی بڑھانے ممتا بنرجی کی ہدایت

   

کولکاتہ۔3 ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بابری مسجد کی برسی 6دسمبر کے موقع پر ریاست میں امن وامان کے قیام کیلئے پولیس افسران کو سخت سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔وزیرا علیٰ نے واضح لفظوں میں پولیس افسران سے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی گڑبڑ برداشت نہیں کی جائے گی۔ریاست کے تمام اضلاع کے پولیس افسران ایس پی، پولیس سپرنڈنٹ،آئی جی اور ڈی آئی جی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران وزیرا علیٰ نے کہا کہ اس دن کوئی بھی ایسا پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہ دیں جس سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہوا۔وزیر اعلیٰ نے پولیس افسران سے کہا کہ ہرایک تھانے کے ماتحت علاقوں کی سخت نگرانی کی جائے ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں کئی ایسی تنظیمیں ہیں جو فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہی ہے ۔ گزشتہ مہینے ہی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے تنازعہ میںاپنا فیصلہ سنایاہے جس میں مسلم فریق کے حق ملکیت کو خارج کردیا ہے ۔