بابر پہلے اور راہول پانچویں نمبر پر

   

Ferty9 Clinic

دبئی ۔آئی سی سی کی جانب سے کھلاڑیوں کی جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا پہلا مقام برقرار ہے جبکہ ٹیم پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی بابر اعظم شاندار بیٹنگ کی بدولت عالمی درجہ بندی میں پہلے مقام پر قابض ہیں ۔تازہ ترین فہرست میں بابرکی نمبر 2 پر موجود ڈیوڈ ملان پر 39 ریٹنگ پوائنٹس کی برتری ہے ۔علاوہ ازیں درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے مارکہم تیسرے، آسٹریلیائی کپتان فنچ چوتھے اور ہندوستانی ٹیم کے اوپنر ایل راہول پانچویں نمبر پر ہیں۔