اجزا : چکن ایک کلو، بادام ایک پیالی، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، پیاز ایک عدد، ٹماٹر دو عدد، دہی ایک پیالی، لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ، پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ، گرم مسالہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ، کوکنگ آئل آدھی پیالی۔
ترکیب : چکن کو صاف دھو کر رکھ لیں۔بادام کو تین سے چار منٹ اُبال کر ٹھنڈے پانی میں ڈالیں اور چھیل کر خشک کرنے رکھ دیں۔پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کرکے اس میں پیاز کو سنہرا فرائی کرکے نکالیں اور چورا کرکے رکھ لیں۔اسی کوکنگ آئل میں آٹھ سے دس باداموں کو سنہری فرائی کرکے رکھ لیں۔پھر اسی پین میں ادرک لہسن اور زیرہ ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں۔اس میں لال مرچ،ہلدی،دھنیا ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔نمک اور موٹے کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں،جب ٹماٹر گلنے پر آ جائے تو چکن ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔بادام اچھی طرح خشک ہو جائے تو گرائنڈر میں باریک پیس کر رکھ لیں اور دہی کو پھینٹ لیں۔بیس سے پچیس منٹ بعد چکن جب گلنے پر آ جائے تو اس میں پسے ہوئے بادام اور دہی ڈال کر ملائیں اور اسے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ڈش میں نکال کر فرائی کئے ہوئے باداموں سے اس مزیدار ڈش کو سجائیں اور حسب پسند نان یا پراٹھوں کے ساتھ شروع کریں۔