بادلوں میں گھرے مکہ کلاک ٹاور کا دلکش منظر

   

ریاض : مکرمہ مکرمہ میں مسجد حرام کے پڑوس میں واقع کلاک ٹاور کا ایک خوبصورت منظر گردش میں ہے۔الاخباریہ نیوز چینل کی جانب سے ایک وڈیو کلپ جاری کیا گیا۔ اس ویڈیو میں نیچے پرواز کرتے بادلوں کے حسین مناظر شامل ہیں جو مشہور اور فلک بوس کلاک ٹاور سے گلے ملتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس دوران بادلوں نے ٹاور کی چوٹی پر نصب ہلال کو بھی ڈھانپ لیا۔ ٹاور میں نصب گھڑی کے سامنے والے حصے کا قطر 40 میٹر سے زیادہ ہے اور یہ 400 میٹر کی بلندی پر نصب ہے۔ اس گھڑی کو مکہ مکرمہ کے تمام علاقوں سے دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہیکہ محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہیکہ آج (جمعے کے روز) مکہ مکرمہ صوبے کے بعض حصوں کے علاوہ مدینہ منورہ ، حائل ، قصیم ، ریاض اور الشرقیہ صوبوں میں بھی تند و تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔