لندن: بار باڈوس اب اس بات کا خواہاں ہے کہ ملکہ ایلزبتھ کی مملکت کی سربراہی کی حیثیت ختم کردی جائے۔ بارباڈوس کے گورنر جنرل نے آزادی کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ ’’اب ہم مکمل طور پر مطلق العنان ہونا چاہتے ہیں اور ایک جمہوری ملک میں تبدیل ہونا چاہتے ہیں‘‘۔ یاد رہے کہ بارباڈوس، برطانیہ کی ایک سابق کالونی رہ چکی ہے جسے 1966ء میں آزادی حاصل ہوئی لیکن اس کے بعد بھی بارباڈوس نے برطانیہ کے ساتھ اپنے رسمی تعلقات برقرار رکھے جیسا کہ دیگر آزاد ہوئے ممالک نے کیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم میاموٹلی نے کہا کہ ’’اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی قدیم نوآبادیات کو فراموش کردیں کیونکہ بارباڈوس کے عوام، مملکت کے سربراہ کے طور پر کسی بارباڈوس شہری کو ہی دیکھنا چاہتے ہیں، لہذا اب ہم اپنی آزادی کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر مکمل طور پر مطلق العنان ہونے کی جانب قدم بڑھائیں گے‘‘۔