بارش سے بچکنڈہ میں کافی نقصانات

   

بچکنڈہ ۔ 28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ منڈل کے اطراف و اکناف میں مسلسل ہوئی بارش نے تباہی مچادی۔ لگاتار بارش کی وجہ سے روڑوں کی حالت خستہ ہوچکی ہے۔ بارش سے 4 مقامات کے مکمل طور پر راستے بند ہوگئے۔ برج کے اوپر سے پانی بہنے لگا۔ راجولہ دڑگی روڈ کلائی مشن گھنڈے للور ان چار برجوں سے خطرہ کے نشان سے اوپر پانی بہہ رہا ہے۔ ان سڑکوںکو بند ہونے کی وجہ سے مواضعات کی عوام کو شہر بچکنڈہ آمد و رفت میں کافی مشکلات ہو رہی ہیں۔ تمام اسکولوں کو تعطیل دی گئی تھی کاروبار کافی ٹھپ نظر آرہا تھا۔ کئی تالاب ڈیم لبریز ہوچکے ہیں کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے کے ہاتھوں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد
پٹلم ۔ 28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جکل کے رکن اسمبلی و چیانل اسپیکر ہنمنت شنڈے کے ہاتھوں جکل منڈل کے وجھر کھنڈی گاؤں اور بڑا ایکلدار گاؤں میں برقی کے سب اسٹیشن کے قیام کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کے ہمراہ محکمہ برقی کے عہدیداران میں ایس سی، ڈی ای او جکل منڈل کے منڈل پرجا پریشد صدر، زیٹ پی ٹی سی، جکل کے سرپنچ، ایم پی ٹی سیز کے علاوہ بی آر ایس پارٹی قائدین اور گاؤں کی عوام موجود تھی۔