بارش سے متاثرہ گاؤں میں ڈرون سے ادویات کی سربراہی

   

بیماربچہ کے والدین اور گاؤں والوں کا عہدیداروں سے اظہار تشکر

حیدرآباد ۔ 28 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ضلع کاما ریڈی کے بارش سے متاثرہ علاقہ میں ڈرون کے ذریعہ میڈیسن سربراہ کیا گیا ، ملک بھر میں
Medicine From the sky
کا اعزاز ضلع کاما ریڈی کو حاصل ہوا ہے ۔ سمندری طوفان گلاب کا اثر سارے تلنگانہ میں دیکھا گیا ہے ۔ر یاست کے کئی مواضعات میں عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ۔ اس فہرست میں ضلع کاما ریڈی بھی شامل ہے ۔ ضلع میں دھواں دھار بارش کو دیکھتے ہوئے حکام نے نظام ساگر پراجکٹس کے گیٹس کھول دیئے جس سے پٹلم منڈل کے کرتی موضع کو جانے کا راستہ پانی میں ڈوب گیا جس سے گاؤں میں آمد و رفت کی تمام سرگرمیاں ٹھپ ہوگئیں۔ گاؤں میں گنگا رام نامی شخص کا بیٹاکنیا کی صحت ناساز ہوگئی ، بچے کو ڈاکٹر کے پاس لیجانے کی سہولت نہیں تھی ۔ گاؤں والوں نے کنیا کیلئے ایمرجنسی ادویات کی ضرورت کے تعلق سے عہدیداروں کو واقف کرایا ، عہدیداروں نے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی فون پر اس کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ ڈاکٹرس کی تجویز پر ضرورت کے مطابق ادویات کوڈرون کے ذریعہ بریج کے پار پہنچایا ۔ آشا ورکر منگماں نے ان ادویات کو بچہ کے گھر تک پہنچایا۔ فوری ردعمل کا اظہار کرنے پر بچے کے والدین اور گاؤں والوں نے عہدیداروں کی ستائش کی۔ ن