بارش سے متعلق شکایات کیلئے ہیلپ لائین نمبرات کی اجرائی

   

حیدرآباد۔شہر میں بارش کا پانی جمع ہونے یا کسی بھی ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر عوام ‘ پولیس کے نمبر 100پر فون کرکے مدد طلب کرسکتے ہیں علاوہ ازیں مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے کال سنٹر پر بھی مدد کیلئے فون نمبر 040-21111111 پر کال کی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں کمشنر پولیس مسٹر انجنی کمار نے بھی مختلف زونس کے علاوہ محکمہ پولیس کے ہیلپ لائن نمبر اور موبائیل نمبر جاری کئے ہیں تاکہ کسی طرح کی ہنگامی صورتحال میں ان سے مدد طلب کی جاسکے۔ پرنسپل سیکریٹری بلدی نظم و نسق مسٹر اروند کمار نے ریاست میں بارش کی صورتحال میں کسی بھی مدد کیلئے ہیلپ لائن 040-29555500 جاری کرکے شہریو ںسے اپیل کی کہ وہ اس نمبر پر رابطہ کرتے ہوئے اپنی شکایات درج کروانے کے علاوہ مدد حاصل کرسکتے ہیں جو کہ حکومت کی راست نگرانی میں ہے۔