بارش کی کمی سے چرند و پرند بھی پریشان

   

حیدرآباد۔5۔ستمبر۔(سیاست نیوز) بارش کے خسارہ کے نتیجہ میں پیدا شدہ حالت سے نہ صرف انسان بلکہ چرند و پرند بھی پریشان ہونے لگے ہیں اور اب جبکہ موسم باراں قریب الختم ہے ا س کے باوجود بارش نہ ہونے کے سبب عوامی بے چینی میں اضافہ ہونے لگا ہے اور کہا جا رہاہے کہ اگر بارش نہ ہوتی ہے تو آئندہ چند ماہ کے دوران پانی کی قلت کا دونوں شہرو ںحیدرآبادو سکندرآباد کے علاوہ رنگاریڈی اور میڑچل۔ملکاجگری کو بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ یکم جون سے اب تک شہر حیدرآباد میں ہونے والی مجموعی بارش کا جائزہ لینے کے بعد ماہرین موسمیات نے جو اعداد وشمار جاری کئے ہیں ان کے مطابق شہر حیدرآباد میں5ستمبر تک 23فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ضلع رنگاریڈی میں ریکارڈ کی جانے والی بارشوں میں 3فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح میڑچل و ملکا جگری ضلع میں ہونے والی بارشوں میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی جارہی ہیں جہاں مجموعی طور پر یکم جون تا 5ستمبر تک بارش کا جائزہ لینے کے بعد کہاجار ہاہے کہ 35فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہر حیدرآباد میں سال گذشتہ 484.6 ملی میٹر بارش اس مدت کے دوران ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ جاریہ سال یکم جون تا 4ستمبر کے دوران محض 372.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ 23فیصد کم ہے۔ اسی طرح میڑچل ۔ملکا جگری کے علاقوں میںسال گذشتہ موسم باراں کے دوران اس مدت میں 467.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی اور جاریہ سال اس میں 35فیصد کی کمی کے ساتھ 302.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔مجموعی اعتبار سے ضلع رنگاریڈی میں سال گذشتہ کے مقابلہ میں محض 3فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔H/3
کیونکہ سال گذشتہ یکم جون تا 4ستمبر کے دوران 413.6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی لیکن جاریہ سال اس مدت کے دوران محض 399.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے جاریہ ہفتہ کے خشک رہنے کی پیش قیاسی کی تھی لیکن اب کہا جارہاہے کہ آئندہ ہفتہ کے دوران بھی شہر یا اضلاع میں موسلادھار بارشوں کے امکانات موہوم ہیں۔3